پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

کراچی: نومولود بچی کے اغوا کا معاملہ، والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچہ: بلدیہ ٹاؤن روبی موڑ کے قریب نومولود بچی کے اغوا کا مقدمہ مدینہ کالونی تھانے میں درج کر لیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلدیہ ٹاؤن روبی موڑ کے قریب نومولود بچی کے اغوا کا مقدمہ مدینہ کالونی تھانے میں درج کر لیا گیا، نومولود بچی کے اغوا کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں 2 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

والدہ کا کہنا تھا کہ نومولود بیٹی کو اپنے فیملی ڈاکٹرکےپاس لیکرگئی تھی، بلدیہ روبی موڑکےقریب بس سے اتری ، بچی میری سلیپنگ بیگ میں تھی اور بیگ میرے ہاتھ میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں ملزمان خاتون سے شیرخوار بچی چھین کر فرار

والدہ نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم ملزمان میری نومولود بچی کوچھین کرفرارہوگئے، اس واقعےکےفوری بعدمیں نےاپنےشوہرکواطلاع دی ، شوہرکےہمراہ نومولودبیٹی کوتلاش کیالیکن کوئی سراغ نہ ملا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن روبی موڑ کے قریب دو ملزمان خاتون سے 11 دن کی بچی چھین کر فرار ہوئے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں