منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

نیو ٹاؤن تھانے کے قریب گھر کے سامنے کھڑے افراد کو لوٹنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (12 جولائی 2026): نیو ٹاؤن تھانے کے قریب چاندنی چوک پر گھر کے باہر کھڑے شہریوں سے لوٹ مار کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان اچانک گھر کے باہر کھڑے افراد کے پاس پہنچتے ہیں اور اسلحے کے زور پر ان سے موبائل فون، پرس اور 8 ہزار روپے نقد چھین کر فرار ہو جاتے ہیں۔

ویڈیو میں ایک مسلح ملزم کو موٹر سائیکل سے اتر کر شہری کی تلاشی لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ ملزمان کو دیکھ کر ایک شہری خوف زدہ ہو کر موقع سے بھاگ جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب تقریباً 12 بجے پیش آیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا تاحال مقدمہ درج نہیں ہو سکا، تاہم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں