ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
اشتہار

کراچی میں طبی عملے کی مبینہ غفلت، دوران ڈیلیوری نومولود گلے پر تیز دھار آلہ پھرنے سے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے محمود آباد کے اسپتال میں طبی عملے کی مبینہ غفلت کے باعث ڈیلیوری کے دوران نومولود گلے پر زخم آنے سے جاں بحق ہوگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ورثا کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹر کی غفلت سے ڈیلیوری کے دوران گلے پر تیز دھار آلہ پھرنے کے باعث جاں بحق ہوا ہے۔

نومولود کے تایا اشرف نے بتایا کہ چھوٹے بھائی امین کے گھر بچے کی پیدائش تھی، وہ بس ڈرائیور ہے اور5 بچوں کا باپ ہے۔

تایا کا کہنا تھا کہ اسپتال کے عملے نے ڈیلیوری کے آدھے گھنٹے بعد بتایا کہ بچہ مردہ پیدا ہوا ، بعد میں دیکھا تو بچے کے گردن پر تیز دھار آلے کا نشان تھا اور گلے سے خون بہہ رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بچے کی لاش گھر لے کر جارہے ہیں مزید بچے کو تکلیف نہیں دینا چاہتے لیکن ایسے اسپتالوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

تایا کا کہنا تھا کہ ہم غریب لوگ ہیں کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتے، ہم بچے کا پوسٹ مارٹم  بھی نہیں کروانا چاہتے۔

پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔

اہم ترین

مزید خبریں