تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کراچی میں لوٹ مار کی بڑی واردات، شہری خطیر رقم سے محروم

کراچی: شہر قائد ڈکیتوں اور چوروں کی آماجگاہ بن چکا، جس کے باعث آئے روز کراچی کے باسی اپنی قیمتی اشیا سے محروم ہونے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایسا ہی واقعہ گذشتہ روز پیش آیا جہاں نجی کمپنی کا مالک دن دیہاڑے ایک کروڑ کی خطیر رقم سے محروم ہوا۔

واقعہ کراچی کے پوش علاقے بہادر آباد میں پیش آیا، اپنی  خطیر رقم سے محروم ہونے والے کپمنی مالک نے تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز بینک سے ایک کروڑ کا کیش لیکر نکلے، جیسے ہی اپنی گلی میں داخل ہوئے موٹر سائیکل پر موجود ملزمان نے ہمیں روکا اور رقم طلب کی، ہم نے مزاحمت کی کوشش کی تو قتل کی دھمکیاں دیں۔

مدعی کے مطابق اسلحے کے زور پر ملزمان ایک کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، واردات چار مینار چورنگی کے قریب کی گئی۔

واقعے کی ایف آئی آر درج ہونے پر پولیس حرکت میں آئی اور ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی، پولیس کے مطابق دونوں اسٹریٹ کرمنلز نے شلوار قیمص پہن رکھی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -