site
stats
پاکستان

کراچی: ایک این جی او کو بھارت کی جانب سے بڑے پیمانے پر فنڈنگ کا انکشاف

کراچی :ایک این جی او کو بھارت کی جانب سے بڑے پیمانے پر فنڈنگ کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے.

پاکستان میں این جی او کو بھارتی فنڈنگ کے انکشاف نے ایف بی آر میں کھلبلی مچادی، ڈائریکٹر انٹیلی جنس انویسٹی گیشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا، بھارتی ہائی کمشنر نے دوہزار چودہ میں اسی این جی او کے دفتر کا دورہ کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر مودی نے بھی این جی او کی اچھی کارکردگی کا پیغام دیا ہے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مذکورہ این جی او کو فنڈنگ چار ممالک سے ہوتی ہوئی پاکستان پہنچتی ہے.

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ این جی او کو موصول رقم بھارت سے بھیجی جاتی ہے، جو یورو یا ڈالر میں تبدیل کرکے پاکستان بھیجی جاتی ہے۔

رپورٹ میں این جی او کی ایک لیڈی ڈاکٹرکے بھارتی بینک اکاؤنٹ سے تنخواہ لینے کا بھی انکشاف ہوا ہے، ایف بی آر انٹیلی جنس نے اکاونٹ سے متعلق ثبوت بھی حاصل کرلئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top