پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

کراچی: نیپا کے قریب گٹر میں گرنے والے 3 سالہ ننھنے ابراہیم کی لاش مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(یکم دسمبر 2025): گلشن اقبال نیپا پل کے قریب میں ہول میں گرنے والے 3 سالہ ننھنے ابراہیم کی لاش 15 گھنٹے بعد نکال لی گئی۔

کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب گٹر میں گرنے والے بچے کی لاش مل گئی، 15 گھنٹے کے بعد ابراہیم کی لاش کو مین ہول سے نکال لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گرگیا تھا، واقعہ اتوار کی رات 11 بجے کے قریب پیش آیا تھا جس کے بعد  ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی تلاش شروع کی تاہم ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی نیپا سانحہ: 3 سالہ ابراہیم کو تاحال تلاش نہ کیا جاسکا، عوام مشتعل

بعد ازاں  ریسکیو آپریشن کو عارضی طور پر روک دیاگیا، ریسکیو آپریشن رکنے کے بعد لوگوں نے اپنی مدد آپ کےتحت ہیوی مشینری منگوائی، جائے وقوعہ پر ہیوی مشینری کےذریعے کھدائی جاری ہے۔

کھلے مین ہول میں گرنے والے بچےکی شناخت 3 سال کے ابراہیم ولد نبیل کےنام سے ہوئی، ابراہیم فیملی کے ہمراہ ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں شاپنگ کرنے آیا تھا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں