کراچی کے علاقے نیپا چورنگی پر بچے کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے پر وزیر اعلیٰ سندھ نے متعلقہ افسران کو معطل کرنے کی ہدایت کردی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میئر کراچی کو واقعے پر پریس کانفرنس کرنے کی ہدایت کی اور چیف سیکریٹری سندھ کو کہا کہ وہ متعلقہ ذمہ داران کا تعین کرکے کارروائی کریں۔
وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کہا کہ علاقہ ٹاؤن کی حدود میں آتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ یوسی سیکریٹری کو ماہانہ 12 لاکھ روپے کا فنڈز ملتا ہے۔
یہ پڑھیں: سانحہ نیپا چورنگی پر اجلاس طلب، واقعے پر کمیٹی تشکیل دی جائے گی
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب چند روز قبل 3 سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا جس کی لاش 15 گھنٹے گزرنے کے بعد بچے نے نالے سے نکالی تھی۔
واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ بچہ شاپنگ مال سے نکلا اور والدہ پیچھے تھیں وہ والد کی موٹرسائیکل کے پاس گیا اور اس قریب موجود گٹر میں اچانک گر گیا۔


