پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

کراچی نیپا سانحہ: 3 سالہ ابراہیم کے والدین کا دل دہلا دینے والا بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(یکم دسمبر 2025): گلشن اقبال نیپا میں پیش آنے والے حادثے سے بڑھ کر سانحہ یہ ہوا کہ تین سال کے ابراہیم کے والدین کو اکلوتی اولاد کی تلاش کے لیے مشینری بھی خود لانا پڑی۔

کراچی کا ایک اور بچہ انتظامیہ کی مبینہ غفلت کا شکار ہوگیا، گلشن اقبال نیپا پل کے قریب اسٹور کے سامنے تین سالہ ابراہیم کے کھلے گٹر میں گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، رات گزر جانے کے باوجود بچے کو تلاش نہیں کیا جاسکا ہے۔

مین ہول میں گرنے والے بچے کے والدین نے اے آروائی نیوز سےگفتگو میں کہا کہ بچےکو تلاش کرنے میں ہماری مدد کی جائے، متعلقہ ادارے، میئر کراچی اور دیگر ہماری مدد کریں۔

والدہ نے کہا کہ میرا بچہ کس حال میں اور کہاں ہے ہمیں نہیں معلوم، شاہ فیصل سے نیپا چورنگی پر شاپنگ کرنے آئے تھے، بیٹا آنکھوں کے سامنے گٹر میں گرا، مین ہول پر ڈھکن نہیں تھا جبکہ اسٹور انتظامیہ نے لائٹ تک بند کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی نیپا سانحہ: 3 سالہ ابراہیم کو تاحال تلاش نہ کیا جاسکا، عوام مشتعل

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں ننھے ابراہیم کے والد نے بتایا مددکے لیے ادھر سے اُدھر بھاگتا رہا، بھائی اور دوستوں کی مدد سے 15 ہزار روپے دے کر شاول اور ڈیزل کا انتظام کیا۔

بچےنے والد نے مزید بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے مدد فراہم نہیں کی گئی، متعلقہ حکام کی جانب سے ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا تھا۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں