پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز درندے بن گئے، طالب علم گھر کی دہلیز پر قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں شہری اپنی قیمتی جانوں سے محروم ہونے لگے، گزشتہ روز ڈکیتی مزاحمت پر طالب علم کو گھر کی دہلیز پر قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں گزشتہ رات ڈکیتوں کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کا مقدمہ سرسید تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

مقتول جہانگیر سہیل شادی کی تقریب سے فوٹو گرافی کرکے گھر واپس آرہا تھا ڈکیت تعاقب کرکے گھر پہنچ گئے اور مقتول کا کیمرا، نقدی، موبائل بھی لے گئے۔

- Advertisement -

 مقتول کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ جہانگیر کو پہلے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں مناسب علاج نہ ہونے پر اسے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق  نوجوان جہانگیر کو اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران قتل کیا گیا، مقتول جہانگیر نجی یونیورسٹی سے بی بی اے کر رہا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  جہانگیرر نجی پروگرام میں ویڈیو گرافر کے طور پر کام کرتا تھا شوٹنگ کے بعد گھر لوٹا تو ڈکیت بھی آ گئے جہانگیر کو گھر کی دہلیز پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، مقتول نے ڈکیتوں کے پر پتھراؤ کیا تھا۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 30 بور اور نائن ایم ایم گولیوں کے خول برآمد کیے گئے ہیں جبکہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان مقتول سے کچھ چھین کر فرار نہیں ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیت اناڑی معلوم ہورہے تھے کیونکہ جائے وقوعہ سے 9 سے زائد ایسے راؤنڈ ملے ہیں جو وہ چلا ہی نہیں سکے۔

واضح رہے کہ رواں برس ڈاکوؤں کے ہاتھوں 105 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

 گزشتہ دنوں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آے آئی جی) جاویدعالم اوڈھو نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ڈاکوؤں سے مزاحمت نہ کریں۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں