پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

کراچی: نارتھ ناظم آباد کے پارک سے مبینہ طور پر اغوا تین سال کا بچہ بازیاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے پارک سے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تین سالہ بچہ بازیاب کروالیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بچہ انس جن لوگوں کے پاس تھا انہوں نے ویڈیو کال پر بات کروائی اور بتایا کہ وہ غلطی سے لے گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ جن لوگوں کے پاس تھا پولیس ٹیم ان کے گھر پہنچ گئی ہے، انہوں نے بچے کے چچا کو ڈائریکٹ کال کی، تحقیقات کی جارہی ہیں کہ بچے کے چچا کا نمبر کالر کے پاس کیسے تھا، جان پہچان کے لوگ ہیں یا پھر انس کو اغوا کیا گیا۔

اس سے قبل مدعی مقدمہ نے کہا تھا کہ بچہ جن لوگوں کے پاس ہیں انہوں نے ویڈیو کال پر بات کروائی ہے وہ ڈرے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی جس میں بچے کو پارک سے باہر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں خاتون کو بچے کو گود میں لیے باہر جاتے دیکھا گیا، خاتون کے ساتھ لال جیکٹ پہنے ایک شخص بھی تھا۔

یاد رہے کہ مدعی مقدمہ نے بتایا تھا کہ 11 جنوری کو سیرو تفریح کے لیے بچوں کو نارتھ ناظم آباد بلاک ایف فتح پارک لے کر گیا تھا، شام کو معلوم ہوا کہ میرا کزن 3 سال کا محمد انس پارک میں موجود نہیں تھا، واقعے کا مقدمہ تھانہ حیدری میں درج کیا گیا تھا۔

+ posts

سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں