کراچی(7 اگست 2026): شہرِ قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران باپ نے فائرنگ کرکے اپنے ہی جوان بیٹے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم باپ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے آلہِ قتل (پستول) برآمد کر لیا گیا ہے، مقتول بیٹا مبینہ طور پر نشے کا عادی تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ مقتول بیٹا مبینہ طور پر نشے کا عادی تھا اور اکثر گھر میں گھریلو تنازعات پر لڑائی جھگڑا کرتا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب لاہور کے نواحی علاقے مانگا منڈی میں مسافر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ماں اور بیٹی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ماں اور بچی کی لاشیں مردہ خانے جبکہ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔


