اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

کراچی میں اب صرف اردو بولنے والا نہیں بلکہ ہر زبان بولنے والا تنگ آچکا، سابق میئر

اشتہار

حیرت انگیز

سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ اب کراچی میں صرف اردو بولنے والا نہیں بلکہ ہر زبان بولنے والا تنگ آچکا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ آپ نے اربن رورل سندھ کا بیج خود بویا جو نفرت کا بیج ہے جس کے نتائج سامنے آرہے ہیں، کراچی کا معاملہ یہ آج کا نہیں، اختیارات یہاں کسی کے پاس نہیں، گل پلازہ واقعے میں معصوم لوگوں کی جانیں گئیں، کاروبار تباہ ہوگیا۔

سابق میئر کراچی نے کہا کہ یہ لوگ بلدیاتی نظام کو کبھی بھی مضبوط نہیں کرینگے، یہ چاہتے ہیں ایم این ایز، ایم پی ایز کو فنڈز ملتے رہیں تاکہ کام کم اور کرپشن چلتی رہے۔

انھوں نے کہا کہ آج اس حادثے سے لاوا پھٹا ہے تو لوگ کہہ رہے ہیں آپ شہر نہیں سنبھال سکتے، پیپلزپارٹی کراچی کو نہیں مینج کرسکتی کیونکہ یہ مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو اختیارات چلے جائیں گے تو ان کی کرپشن نہیں چل سکے گی، 18ویں ترمیم کو سپورٹ کیا اس کے نتائج وہ نہیں آئے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت کراچی کے میئر کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے، سسٹم ایسا ہے کہ اختیارات ہو بھی نہیں سکتے، میرے پاس تو ویسے بھی نہیں تھے، ہماری جمہوریت صرف نام کی ہے، 18ویں ترمیم میں اختیارات صوبوں کو ملے۔

gul plaza تمام خبریں

کراچی کے سابق میئر نے کہا کہ بلدیاتی اختیارات پر نیت اچھی لگ رہی تھی اس لئے 18ویں ترمیم کو ایم کیوایم نے سپورٹ کیا تھا۔

وسیم اختر نے بلدیاتی اختیارات سے متعلق ملنے والے دھوکے کو اجاگر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم سمجھتے تھے کہ بلدیاتی اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونگے لیکن نہیں پتہ تھا یہ دھوکہ ہے۔

گل پلازہ سانحہ، ’سیمپل کیلئے جب باقیات کو ہاتھ لگاتے ہیں تو وہ پاؤڈر بن جاتی ہے‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں