تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی: سیکیورٹی زون 2 میں سنگین جرائم میں ملوث اہلکاروں کا انکشاف

سیکیورٹی زون 2 میں سنگین جرائم میں ملوث اہلکاروں کا انکشاف ہوا ہے اس حوالے سے ایس پی سیکیورٹی رینج نے تمام متعلقہ ڈی آئی جیز کو خط لکھا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس پی سیکیورٹی رینج کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی زون ٹو کے13 پولیس اہلکار سنگین جرائم میں ملوث ہیں جن کیخلاف طویل عرصے سے محکمہ جاتی کارروائی نہیں کی گئی ہے اور ان اہلکاروں میں تین ہیڈ کانسٹیبلز اور 10 پولیس کانسٹیبلز شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ خط میں اہلکاروں کے نام کے ساتھ جرائم کی تفصیل بھی دی گئی جس کے مطابق بوٹ بیسن میں تعینات اہلکار خالد پر منشیات کے 2 مقدمات درج ہیں جب کہ فیروزآباد میں تعینات فرمان اللہ پر حقوق نسواں ایکٹ کا مقدمہ ہے، ایف آئی آر کے مطابق خاتون پر تشدد کیا گیا اور کپڑے پھاڑے گئے۔

اس کے علاوہ اے وی سی سی اہلکار سعید نواز پر فراڈ جعلی کاغذات، کلاکوٹ پولیس اہلکار جاوید ان پر منشیات، اہلکار ہارون رضا پر دو قتل اور ایک غیرقانونی اسلحے، اہلکار سراج الدین پر چیک باؤنس کے 2 مقدمات اور اہلکار سلیم سومرو پر اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔

خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ سپرمارکیٹ کے اہلکار اظہر میاں پر منشیات اور اسلحے کا مقدمہ درج ہے، جوہرآباد کے اہکار ریحان الحق کے خلاف بھتہ خوری، پولیس اہلکار ممتاز اور شاہد پر قتل، اہلکار مختیار پر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر بدفعلی کا مقدمہ اور پولیس اہلکار ندیم جلبانی پر کم عمر کے اغوا کا مقدمہ درج ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام مقدمات تاحال زیرسماعت ہیں یا فیصلے ہوچکے ہیں، محکمہ جاتی کارروائی کیلئے اہلکاروں پر مقدمات کی تفصیلات سے آگاہی دی جائے۔

Comments

- Advertisement -