جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

کراچی: آئل فیکٹری میں لگی آگ کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بے قابو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے قریب دھابیجی میں آئل فیکٹری میں لگی آگ کئی گھنٹوں بعد بھی نہیں بجھائی جاسکی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے قریب دھابیجی میں آئل فیکٹری میں آگ لگی جس پر کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 60 فیصد سے زائد عمارت جل چکی ہے، فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں بڑی مقدار میں گھی موجود ہے جس کی وجہ سے آگ کو بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

بعدازاں ایس ایس پی ٹھٹھہ فاروق بجارانی نے آئئل فیکٹری میں ریسکیو عمل کا جائزہ لیا اور بتایا کہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 95 فیصد قابو پالیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ عملہ آگ پر قابو پانے کے لیے مسلسل کوششوں میں مصروف ہیں، کوئی خطرے کی بات نہیں جلد آگ پر مکمل قابو پالیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں