کراچی: شہر قائد میں آن لائن موٹرسائیکل سروس پر سفر کرنے والے شہری کو رائیڈر نے لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے فیروز آباد میں آن لائن موٹر سائیکل سروس پر سفر کرنے والے شہری سے لوٹ مار کی واردات رونما ہوئی، موٹر سائیکل رائیڈر نے شہری سے نقدی، موبائل فون چھین لیا۔
واردات کی فیروز آباد تھانے میں درخواست جمع کرادی گئی، درخواست کے ساتھ رائیڈر کی معلومات بھی دی گئیں۔
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کی رات کو ایک بجے گھر جانے کے لیے موٹر سائیکل بلائی، تھوڑا سفر کرنے کے بعد رائیڈر نے اسلحہ کے زور موبائل اور پیسے چھینے، دوسری موٹر سائیکل پر رائیڈر کے ساتھی موجود تھے جنہوں نے دھمکیاں بھی دیں۔
اطلاعات کے مطابق متاثرہ شہری کا یہ بھی کہنا ہے کہ موٹر سائیکل رائیڈر سے تصدیق نہیں کی تھی کہ وہ آن لائن کمپنی کا رائیڈر ہے یا نہیں۔
واقعے کے بعد مذکورہ آن لائن سروس کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی: ٹیکسی میں لڑکی کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ڈرائیور گرفتار
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شارع فیصل پر ایک لڑکی نے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی تھی، نجی آن لائن ٹیکسی کمپنی کے ڈرائیور کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔
متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ نجی کمپنی کی ٹیکسی کے ڈرائیور نے اسے ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی، جس پر اسے گاڑی سے اترنا پڑ گیا۔ خاتون نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ ’ڈرائیور مجھے گھور رہا تھا۔