بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

کراچی میں کھلے مین ہولز سے جان کو خطرہ، رواں سال کتنے افراد کی جان گئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے مختلف علاقوں میں رواں سال 19 افراد کھلے مین ہولز میں گر کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب تین سال کا بچہ ابراہیم مین ہولز میں گر کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش 15 گھنٹے کے بعد کچھ کلو میٹر دور سے نکالی گئی۔

اب بھی کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن سے انڈا موڑ جانے والی سڑک پر مین ہولز کھلا ہوا ہے جس پر انتظامیہ کی جانب سے ڈھکن نہیں رکھے گئے۔

مین ہولز پر ڈھکن رکھنے کی ذمہ داری یوسی چیئرمین اور ٹاؤن انتظامیہ کی ہوتی ہے، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے نہ تو نالے کی صفائی کی جاتی ہے اور نہ ہی اس پر کور رکھے جاتے ہیں، ادھر شام کے اوقات میں بچے کرکٹ کھیلتے ہیں اور لوگوں کا یہاں سے گزر ہوتا ہے۔

یہ پڑھیں: کراچی: نیپا کے قریب گٹر میں گرنے والے 3 سالہ ننھنے ابراہیم کی لاش مل گئی

ادھر گرومندر کی مصروف ترین شاہراہ پر بھی گٹر کا ڈھکن موجود نہیں اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت جھاڑیاں لگا رکھی ہیں تاکہ کوئی حادثہ رونما نہ ہو۔

جوہڑ موڑ کے قریب بھی سروس روڈ پر مین ہولز پر ڈھکن موجود نہیں جہاں بچوں اور خواتین کا گزر ہوتا ہے لیکن انتظامیہ کی آنکھوں سے یہ اوجھل ہے۔

+ posts

تحقیقاتی صحافت پریقین رکھنے والے فاروق سمیع اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں، دہشت گردی، سیاست اورعدالتوں سے منسلک خبروں پر کڑی نظر رکھتے ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں