The news is by your side.

Advertisement

کراچی آپریشن کے 23ماہ مکمل , 238 افسران و اہلکاروں شہید

کراچی : کراچی آپریشن کے تئیس ماہ مکمل ہوگئے ہیں، کراچی میں آپریشن کے دوران دو سو اڑتیس افسران و اہلکاروں نے اپنی جان کا نذرانہ دیا۔

کراچی میں جاری پولیس آپریشن کی کارکردگی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کردی گئی، 23 ماہ سے جاری آپریشن میں 238 افسران و اہلکار شہید ہوچکے ہیں، رپورٹ کے مطابق کراچی آپریشن کے دوران اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والوں میں دو ایس پی رینک کے افسران بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پانچ ڈی ایس پی، چھ انسپکٹرز ، 28 سب انسپکٹرز ، 29 اے ایس آئی،41ایچ سی ، 127 کانسٹیبلز اس آپریشن میں شہید ہوچکے ہیں، آپریشن میں 61851 ملزمان گرفتار ہوئے، جن کے قبضے سے 19950اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان میں قتل کے 1800، دہشت گردی کے 870 ، اغوا برائے تاوان کے 119، بھتہ خوری کے 528 ، ڈکیتی کے 2700، اسلحہ ایکٹ کے 12ہزار ، سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں، آپریشن میں پندرہ سو ہینڈ گرنیڈ ، 1400 کلوگرام دھماکہ خیز مواد ، اور 14600 سے زائد مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد  ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں قتل کے اٹھارہ سو، دہشت گردی کے آٹھ سو ستر، اغوا برائے تاوان کے ایک سو انیس و دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان شامل تھے، کراچی آپریشن میں 31 دہشت گرد ، 38 اغوا کار 800 ڈاکووٴں سمیت 1834 سے زائد ملزمان مارے گئے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں