site
stats
پاکستان

کراچی آپریشن کا اگلا مرحلہ، رینجرز کا پالیسی بیان جاری

کراچی : ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کے اگلے مرحلے میں پولیس ،وکلاء اور گواہوں کونشانہ بنانے والے دہشتگردوں گرفتار کیا جائے گا۔

ترجمان رینجرز نے کراچی آپریشن کے اگلے مرحلے کے حوالے سے پالیسی بیان جاری کیا ہے، جس کے مطابق رینجرز آپریشن کے اگلے مرحلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں بالخصوص پولیس، وکلاء اور گواہوں پر حملے میں ملوث ، دہشت گردوں، اجرتی قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کریں گی اور شہر میں امن وامان کیلئے ایسے عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائے گی.

ترجمان رینجرز نے شہرِقائد کو دہشت گردی سے پاک اور پُرامن بنانے کیلئے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسے عناصر و مشتبہ افراد کی اطلاع فوری طور پر رینجرز کی ہیلپ لائن ون ون زیرو ون پر دیں یا ای میل اور ایس ایم ایس کے زریعے مطلع کریں.

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top