ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

کراچی آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا، ڈی جی رینجرز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل بلال اکبرکاکہناہے کہ کراچی میں رینجرزآپریشن بلاتفریق جاری ہے اور جاری رہےگا۔

ڈی جی رینجرزنے یہ بات کراچی میں اے این پی کے سینیٹرشاہی سیدکی قیادت میں وفد سے گفتگو کے دوران کہی۔

شاہی سیدکی سربراہی میں سو رکنی وفدنے رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرزنےجرگے کو رینجرزکی کارروائیوں سےآگاہ کیا۔

ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ ستائیس ماہ میں جرائم پیشہ عناصرکےخلاف بھرپورکارروائی کی گئی اورکراچی آپریشن کے مثبت نتائج عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

انھوں نے وفد کو بتایا کہ شہری مختلف جرائم کی اطلاع ہیلپ لائن نمبر کے ذریعے رینجرز کودے رہے ہیں۔

ڈی جی رینجرزنے یہ بھی کہا کہ کراچی آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلاتفریق تک جاری رہے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں