site
stats
پاکستان

کراچی آپریشن میں عوام رینجرز کے ساتھ ہیں، ترجمان

کراچی: رینجرزکاکہنا ہے کہ کراچی آپریشن آخری دہشت گرد اورآخری ٹارگٹ کلرکے خاتمے تک جاری رہے گا، رینجرز اور عوام ساتھ ساتھ ہیں۔

کراچی میں جاری آپریشن کے حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے اہکاروں اورکراچی کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

ترجمان نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ کراچی آپریشن سست نہیں ہوا،آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کراچی میں مکمل طور پرامن وامان کی صورتحال بحال نہیں ہوجاتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس آپریشن میں کراچی کی عوام نے بھرپورساتھ دیا ہے، ان سے التماس ہے کہ وہ اپنے اردگرد نظر رکھیں، ترجمان کا کہنا تھا کہ رینجرز اورکراچی کے عوام ساتھ ساتھ ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top