The news is by your side.

Advertisement

کراچی : غیرت کے نام پر بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کردیا

کراچی : اورنگی ٹاؤن میں غیرت کے نام پر بیٹےنے اپنی ماں کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ سے گھر میں موجود جنید نامی شخص زخمی ہوگیا، پولیس دو ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے جبکہ سرجانی میں فائرنگ سے ایک شخص لہولہان ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پیر آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن نمبر 4 میں بیٹے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی، پولیس کے مطابق مقتولہ کے بیٹے حسین اور بھتیجے قاسم نے اپنی ماں اور گھر میں موجود جنید نامی شخص پر فائرنگ کردی، جس کے باعث نسرین موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ جنید زخمی ہو گیا، جنہیں پولیس نے فوری اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس نےدونوں ملزمان کو گرفتار کر کے پستول بھی برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے بیٹے حسین اور بھتیجے قاسم نے نسرین کو جنید کے ساتھ گھر میں قابل اعتراض حالت میں دیکھ کر طیش میں آکر اپنے چچا کے پستول سے فائرنگ کی۔

دوسری جانب سرجانی کے علاقے تیسر ٹاؤن میں فائرنگ سے امین نامی شخص لہو لہان ہوگیا، پولیس واقعہ کو ذاتی دشمنی بتا رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں