اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

کراچی میں 30 کروڑ کی ڈکیتی میں کون ملوث نکلا؟ ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی جیولری شاپ میں ہونے والی نقب زنی کی واردات میں ملازم ہی ملوث نکلے۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں اقبال مارکیٹ میں جیولری شاپ سے 30 کروڑ سے زائد کی نقب زنی کرنے والے ملزمان کو 48 گھنٹوں میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ماسٹر مائنڈ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے طلائی زیورات، ہیرے اور دیگر قیمتی سامان برآمد کرلیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ واردات میں جیولری شاپ کے ملازمین ملوث تھے۔

انہوں نے کہا کہ ماسٹر مائنڈ نے 6 ماہ تک واردات کی منصوبہ بندی، جیولری شاپ کے دیگر ملازمین کو بھی ساتھ ملایا، واردات کے بعد چوری شدہ بیش قیمتی اشیا گھر میں چھپا دی تھیں۔

پولیس نے ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والے اوزار، گلینڈر، اسلحہ، موبائل فونز بھی برآمد کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اقبال مارکیٹ میں ملزمان نے واردات کی تھی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کی تھی۔

+ posts

افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں