تازہ ترین

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

’یہ مجھے مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کرنا چاہتے ہیں‘

لاہور: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف...

صدرِ مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے یوم پاکستان...

آئین سب پر مقدم، کوئی اس سے بالاتر نہیں ہے، وزیراعظم

تھرپارکر: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ...

کراچی: اورنگی ٹاؤن کے اسکول میں لڑکی کو گولی ماردی گئی

کراچی میں اسکول کے اندر لڑکی کو گولی ماردی گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے اسکول میں لڑکی کو گولی مار دی گئی طالبہ کو شدید زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسکول انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کلاس روم کے اندر ہوئی ہے، کلاس کے اندر اچانک گولی چلی جس سے طالبہ زخمی ہوگئی۔

اسکول انتظامیہ کا بتانا ہے کہ طالب علم کے گھر والوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن انہوں نے فون بند کردیے ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ میٹرک کا طالب علم فضل اللہ بیگ کے اندر اسلحہ رکھ کر لایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گولی حادثاتی طور پر چلی یا لڑکی کو زخمی کیا گیا اس سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں جبکہ واقعے کے بعد سے طالب علم فرار ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

یاد رہے کہ چند ماہ قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے اسکول میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں نویں جماعت کا طالب علم جاں بحق ہوگیا تھا جس کا ملزم تاحال فرار ہے۔

Comments