اشتہار

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والا مرکزی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(10 اکتوبر 2026): شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم پولیس کے ہاتھ لگ گیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ مومن آباد تھانے کی حدود میں درج کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق، مقتولہ زرقا نے اپنے کزن عبدالمالک کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی، جس پر لڑکی کے اہل خانہ شدید ناراض تھے۔ مبینہ طور پر جرگے اور صلح کے نام پر زرقا کو واپس گھر بلایا گیا تھا، اور اسے گھر واپسی کے روز ہی فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتولہ کا بھائی سفیر اس واقعے کا مرکزی ملزم ہے، جو واردات کے بعد سے فرار تھا۔ ملزم سفیر نے رشتہ داروں کے مشورے پر اپنی بہن کو موت کے گھاٹ اتارا۔

پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم سفیر کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ اس کی نشاندہی پر دیگر شریک ملزمان ادریس اور شیراز کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 21 ستمبر کو مومن آباد میں جرگے کے دوران لڑکی کے قتل کا یہ دلخراش واقعہ پیش آیا تھا، جس نے علاقے میں شدید خوف و ہراس اور غم و غصے کی لہر دوڑا دی تھی۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں