پیر, جون 15, 2026
اشتہار

کراچی : سولجر بازار میں گرنے والی عمارت کے مالک کے حیران کن انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سولجر بازار میں گرنے والی عمارت کے گرفتار مالک نے انکشاف کیا بغیر نقشے کے 32 گزپر 3 منزلہ عمارت بنائی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار نمبر 1 میں 32 گز کے پلاٹ پر بننے والی تین منزلہ عمارت گرنے کے واقعے کے بعد گرفتار مالک محمد ارشاد نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کئی حیران کن انکشافات کیے۔

ملزم نے بتایا کہ عمارت بتیس گز کے پلاٹ پر اٹھارہ سال پہلے بغیر نقشے کے تعمیر کروائی گئی تھی، ٹھیکیدار کو پیسے دیئےوہ عمارت بناتا رہا، عمارت پوری بنا دی مگر کوئی ایس بی سی اے والا پوچھنے نہیں آیا۔

محمد ارشاد نے مزید کہا "پہلے میں جیولری کا کاروبار کرتا تھا اور پتنگ فروخت کرتا تھا، اب رکشہ چلاتا ہوں۔”

ملزم کا کہنا تھا کہ عمارت میں رہنے والے تمام لوگ کرائے پر تھے، میں نے صرف دو افراد کو کرائے پر دیا، باقی آٹھ لوگ خود آ کر رہنے لگے۔”

گرفتار مالک نے مزید بتایا کہ "کوئی 8 ہزار اور کوئی 10 ہزار روپے کرایہ دیتا تھا، عمارت کی تعمیر میں میرا کوئی قصور نہیں، ذمہ داری عمارت میں رہنے والوں پر ہے۔”

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ

مزید خبریں