منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

شیر کو ڈاکٹر کے پاس لے جا رہا تھا تو وہ بھاگ نکلا، مالک نے غلطی تسلیم کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شارع فیصل پر آنے والے شیر کے مالک شمس نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے  کہا کل شیر کو ڈاکٹر کے پاس لے جا رہا تھا تو وہ بھاگ نکلا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شارع فیصل پر شیر کے آنے کے واقعے پر گرفتار 5 ملزمان کو وائلڈلائف کے دفتر پہنچا دیا گیا۔

وائلڈلائف جاویدمہر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں شیر کا مالک شمس، ڈرائیور،کیئرٹیکر اور کلینر بھی شامل ہیں۔

شیر کے مالک شمس نے بتایا کہ شیر ڈیڑھ سال کا تھا تب سے پال رہا ہوں، شیر کو اپنے گھر کے نیچے والے حصے میں رکھا تھا۔

شیر کے مالک نے جرم کا اقرار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی، کل اسے ڈاکٹرکے پاس لےجارہا تھا تو وہ بھاگ نکلا۔

وائلڈ لائف کی جانب سے کیس تیار کیا جارہا ہے، کیس فائل میں جانوروں سے متعلق قوانین بھی شامل ہوں گے اور ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے گذشتہ روز کراچی کے علاقے شارع فیصل پر عائشہ باوانی کالج کے قریب شیر سڑک پر آگیا تھا ، جسے بعد میں پنجرے میں قید کرکے محکمہ وائلڈ لائف نے چڑیا گھر منتقل کیا تھا۔

شیر کے مالک کی سوزوکی سے کچھوا بھی برآمد ہوئے ، جس پر شیر اور کچھوے کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ممکنہ طور پر شیر اور کچھوے کو فروخت کیلئے ڈیفنس لے جایا جارہا تھا۔

شیر کے مالک شمس الحق نے پولیس کو دیے جانے والے بیان میں کہنا تھا کہ شیر کو ڈاکٹر کے پاس لے جا رہا تھا، 2، 3 روز سے شیر کچھ کھا نہیں رہا تھا جبکہ کچھوے کو موشن ہورہے تھے اسے بھی ڈاکٹر کو دکھانا تھا، خود ہی شیر کی دیکھ بھال کرتا ہوں، زیادہ لوگ ہونے کی وجہ سے شیر گھبرایا اور قابو نہیں کرسکا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں