پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

کراچی: پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، 6 افغان ڈکیت مارے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس مقابلے میں 6 افغان ڈکیت مارے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ نے کہا کہ ڈکیتوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے 5 پستول، دو موٹر سائیکلیں اور ایک رائفل برآمد کرلی گئی ہے۔

ایس ایس پی کا بتانا ہے کہ ہلاک ملزمان 50 سے زائد گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ملزمان نے ڈکیتی کے دوران 3 افراد کو قتل کیا تھا، ملزمان ڈکیتی کے دوران خواتین کو زیادتی کا نشانہ بھی بناتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہلاک ملزمان کی شناخت اور سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے، چار ڈاکوؤں کی شناخت نقیب اللہ، عبدالباری، اللہ داد اور مجیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزمان تین بھائیوں کے قتل میں ملوث تھے، پولیس نے خفیہ اطلاع پر حسرت موہانی کالونی کے علاقے میں چھاپہ مارا، اس دوران ڈکیت گروہ نے پولیس پر شدید فائرنگ کی، مقابلے میں چوکی انچارج جان شیر اور ایک اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔

ایس ایس پی کے کہنا ہے کہ ملزمان پر ڈکیتی، اقدام قتل، پولیس پر فائرنگ اور اسلحے کے مقدمات درج ہیں، ہلاک افغان ڈکیت گروہ کے دو ملزمان ولی اور حیات پہلے ہی گرفتار ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے ماڑی پور میں گھر سے ایک کروڑ سے زائد رقم اور طلائی زیورات لوٹے تھے۔

+ posts

سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں