پیر, جون 15, 2026
اشتہار

کراچی: پارکنگ میں کھڑی موٹرسائیکلوں کی تصاویر بنا کر ای چالان کیا جانے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلوں کی تصاویر بنا کر ای چالان کیا جانے لگا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں کڑی دھوپ میں ٹریفک پولیس اہلکار فیکٹری کی پارکنگ میں کھڑی موٹرسائیکلوں کی تصاویر کھینچ کر ای چالان جاری کرنے لگے۔

فیکٹری ملازم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

یہ پڑھیں: کراچی : ای چالان ادا نہ کرنے والے کا لائسنس کیسے اور کب معطل ہوگا؟

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹریفک پولیس حکام نے مؤقف دیا کہ صرف ان موٹرسائیکلوں کے ای چالان جاری کیے جارہے ہیں جن کی نمبر پلیٹ ٹوٹی ہوئی یا ادھوری ہیں، موٹر سائیکلوں کی تصاویر صرف تصدیق اور آگاہی مہم کے لیے لی جارہی تھیں۔

پولیس حکام کے مطابق متعلقہ کمپنیوں اور ملازمین کو پہلے ہی اصل اور واضح نمبر پلیٹ لگانے کی ہدایات کی تھیں جبکہ وائرل ویڈیو چند روز پرانی ہے۔

ٹریفک حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری منظور شدہ، واضح نمبر پلیٹ استعمال کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں