تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جلسے سے جانے والوں‌ کو کیوں‌ دکھایا؟ صحافی پر جیالوں‌ کا تشدد

کراچی: پی ڈی ایم کے جلسے سے واپس جانے والوں کی کوریج دکھانے پر جیالوں نے صحافی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پی ڈی ایم جلسے میں بدنظمی کے بعد اور نجی ٹی وی صحافی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، صحافی نے جلسہ ختم ہونے سے قبل شرکا کے جانے کی کوریج کی تھی۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے بھی ان افراد کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، شکایت کرنے کے باوجود پولیس خاموش تماشائی بنی کھڑی رہی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق شام سے ہی کارکنان کی جانب سے مخصوص چینلز کے صحافیوں کے بارے میں دریافت کیا جارہا ہے اور صحافیوں کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل بھی اے آر وائی نیوز نے صحافی نے جب جلسے میں شریک کارکن سے دریافت کیا تھا کہ آپ خواتین کے انکلوژر میں کیسے آگئے تو کارکنان کی جانب سے کوریج روکنے کی کوشش اور صحافی سے بدتمیزی کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ اپوزیشن کی پی ڈی ایم کی جانب سے کراچی میں حکومت مخالف جلسہ جاری ہے، جلسے سے بلاول بھٹو، مریم نواز اور فضل الرحمان خطاب کریں گے۔

پی ڈی ایم جلسے میں بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی تھی اور کارکنان باڑ پھلانگ کر خواتین انکلوژر میں چلے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -