The news is by your side.

Advertisement

کراچی والے ہوجائیں ہوشیار! محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ رواں ہفتے شہرقائد میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، سندھ بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے اثرات ایک ہفتے تک رہیں گے۔

محکمہ نے بتایا ہے کہ شہر قائد میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33سے35ڈگری تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے، شمال مغربی سمت سے ہوائیں10نا ٹیکل میل کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 63فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ طبی ماہرین نے شہریوں کو ہیٹ ویو کے دوران احتیاط برتنے کا مشورہ دے دیا، گرمی کی دوران غیرضروری باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی کا استعمال زیادہ کریں اور گھر سے باہر نکلتے ہوئے سر ڈھانپ کر نکلے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں