The news is by your side.

Advertisement

کراچی والے ہوجائیں تیار! محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہرقائد سمیت سندھ بھر میں یکم ستمبر سے بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا سلسلہ کل رات سے سندھ میں داخل ہوگا جس سے تھر پارکر، عمر کوٹ اور سانگھڑ سمیت دیگر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

‘کراچی میں بھی یکم تا3ستمبر ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے’۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں 45تا50کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں تاہم شہر میں آئندہ 24گھنٹے میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔

کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

شہر میں نکاسی آب کی ابتر صورت حال کے پیش نظر شہریوں کو خدشہ ہے کہ باران رحمت کہیں زحمت نہ بن جائے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں