اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

 ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث کراچی سے 40 ہزار لیٹر پیٹرول لے جانیوالا ٹینکر اُلٹ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(16 اپریل 2026): ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث آئل کراچی سے 40 ہزار لیٹر پیٹرول لے جانیوالا ٹینکر پیر محل میں اُلٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق موٹروے پر ڈرائیور کو نیند آ جانے کے باعث ایک بڑا حادثہ پیش آیا جہاں پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر سڑک سے نیچے جا گرا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں ٹینکر کا ڈرائیور اور دیگر عملہ محفوظ رہا۔

ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا آئل ٹینکر کراچی سے لالہ موسیٰ جا رہا تھا اور اس میں 40 ہزار لیٹر پٹرول موجود تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور امدادی اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹینکر میں موجود پٹرول کو محفوظ بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔

چاغی: آئل ٹینکر اور مسافر کوچ میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں