جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

کراچی: ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کرنے والا پولیس اہلکار کا جسمانی ریمانڈ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہریوں کی عزت و ناموس اور جان و مال کا محافظ ہی لٹیرا بن گیا، جناح اسپتال کالونی میں ذہنی معذور لڑکی پولیس اہلکار کی حوس کا نشانہ بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار نے ذہنی طور پر معذور لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، جسے گرفتار کرکے مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

عدالت نے گرفتار ملزم مختیار عرف رانا کو 31 جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مبینہ زیادتی کا واقعہ مبینہ طور پر 28 جولائی 2021 کو پیش آیا لیکن واقعے کا علم اس وقت ہوا جب لڑکی کی طبیعت خراب ہوئی اور والدین نے چیک اپ کرایا۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ذہنی معذور لڑکی سے پڑوس میں مقیم پولیس اہلکار نے اسلحے کے زور پر زیادتی کی اور زیادتی سے متعلق کسی کو بھی بتانے پر قتل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

پولیس کا اس کیس کہنا ہے کہ ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعے کا مقدمہ ویمن ساؤتھ پولیس اسٹیشن میں درج ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں