The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں شادی خراب کرنے پرپولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

کراچی: شہرِقائدکے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سادہ لباس اہلکاروں کے شادی کی تقریب پرچھاپے سے شہری مشتعل ہوگئے، آئی جی سندھ نے واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دےدیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات اورنگی ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں کاروائی کی، خواتین کے شورمچانے پر علاقہ مکینوں نے سادہ لباس اہلکاروں کا گھیراؤکرلیا۔

مشتعل علاقہ مکینوں نے پولیس موبائل کے شیشے توڑدیئےاورسادہ لباس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے کی پولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی جہاں پولیس نے مشتعل افراد کو منتشرکرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی

علاقہ مکینوں کو منتشرکرکے پولیس نے سادہ لباس اہلکاروں کواپنی تحویل میں لے کرپاکستان بازارتھانے منتقل کردیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ غلط فہمی کا شاخسانہ تھا تاہم پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔

آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ سادہ لباس پولیس اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کرکے مقدمہ درج کرنے کا حکم دےدیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں