اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

کراچی، پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کا 15 جہاز مختلف اداروں کو عطیہ کرنیکا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے 15 جہاز مختلف اداروں کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مختلف اداروں کو پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے 15 جہاز عطیہ کیے جائیں گے، گراؤنڈ طیاروں میں 8 سیسنا اے 185 ایف طیارے موجود ہیں جبکہ 7 فلیچر ساختہ طیارے بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ طیارے مختلف اداروں کو تعلیمی اور ڈسپلے مقاصد کےلیے دیے جائیں گے۔

طیارے فصلوں اور حفظان صحت سے متعلق اسپرے، فضائی فوٹو گرافی، انسداد منشیات آپریشن اور مصنوعی بارش کےلیے استعمال کیے جاتے رہے ہیں۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں