تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کراچی: این اے243، انتخابی مہم میں ’شجر کاری‘

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی رضا عابدی نے شہر قائد میں شجر کاری کی اہمیت کو  اجاگر کرنے کے لیے عوامی سطح پر مہم کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر سمیت شہر قائد میں مختلف سیاسی جماعتوں و آزاد امیدواران کی انتخابی مہم زوروں پر ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے قومی اسمبلی کی نشست پر نامزد کردہ امیدوار علی رضا عابدی نے علاقہ مکینوں کے ساتھ مل کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 کو اس لیے بھی اہم سمجھا جارہا ہے کہ یہاں سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، پیپلزپارٹی کی شہلا رضا سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی اور ایم کیو ایم کے علی رضا عابدی میدان میں ہیں۔

تینوں جماعتیں عوام کو متاثر کرنے اور کامیابی حاصل کرنے کے لیے گھر گھر پہنچ رہی اور اپنی پارٹی کا منشور پہنچا رہی ہیں تاہم اسی دوران ایم کیو ایم کے امیدوار نے انتخابی مہم میں شجر کاری کر کے لوگوں کو حیران کیا۔  گلشن اقبال کے علاقے بلاک 5 میں علاقہ مکینوں اور ایم کیو ایم کے امیدوار نے اپنی مدد آپ کے تحت پودے خرید کر  علاقے میں لگائے۔

علی رضا عابدی کا کہنا تھا کہ شجر کاری مہم انتخابی مہم کا حصہ نہیں بلکہ ہمارے شہر کو اس کی اشد ضرورت ہے، اگر ہم نے یہ کام شروع نہ کیا تو آئندہ آنے والے وقتوں میں شہر کا درجہ حرارت و صورتحال بہت خراب ہوسکتی ہے۔

ایم کیو ایم  امیدوار کا کہنا تھا کہ یہ مہم عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے شروع کی گئی جو  جاری رہے گی۔ انہوں نے مہم میں حصہ لینے والے نوجوانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 243 میں کُل ووٹر کی تعداد 4 لاکھ ایک ہزار ہے جبکہ یہاں 9 یونین کونسلز اور 36 وارڈز  ہیں جو گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں موجود ہیں۔

خیال رہے کہ موسم پر نظر رکھنے والے ماہرین نے شہر قائد میں بدلتے درجہ حرارت اور ہیٹ اسٹروک کی وجہ درختوں کے نہ ہونے کو قرار دیا ہے، عوامی سطح پر شجر کاری مہم اس سے پہلے بھی نظر آئی تاہم اب عوام کا مطالبہ ہے کہ تمام جماعتیں اس اہم مسئلے پر بھی توجہ دیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -