پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

محرم الحرام: کراچی میں تین روزہ ٹریفک پلان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ٹریفک پولیس نے محرم الحرام کے پیش نظر شہرقائد میں تین روزہ ٹریفک پلان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹریفک پولیس نے عاشورہ کی مناسبت سے جلوس ومجالس کے پیش نظر شہر کے ٹریفک کو 20مقامات سے متبادل راستوں پر موڑنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے3روزہ روٹ پلان جاری کردیا گیا جس کے مطابق 8محرم کو ڈیڑھ بجے مرکزی جلوس حسینیہ امام بارگاہ پہنچے گا، 9محرم کو شیعہ علما کا مرکزی جلوس مارٹن روڈ سے برآمد ہوگا۔

جلوس نشتر پارک سے حسینیہ امام بارگاہ کھارادر پہنچے گا، 10محرم الحرام کو صبح ساڑھے 7بجے نشترپارک میں مجلس ہوگی، مجلس کے بعد مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا۔

محرم الحرام: سندھ میں چھٹیوں کا اعلان

اس ضمن میں ٹریفک پولیس کا مزید بتایا کہ نشتر پارک سے برآمد ہونے والا جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پراختتام پذیرہوگا، ٹریفک کو 20مقامات سے متبادل راستوں پر موڑنے کا پلان ہے۔

دوسری جانب ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے کے ریزرویشن دفاتر19 اگست 10محرم کو مکمل بند رہیں، 10محرم کے بعد ریزرویشن آفس معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے محرم الحرام کی 2 روزہ چھٹیوں کا بھی اعلان کردیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں