کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں یں پولیس نے کارروائیوں کے دوران جعلی پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کارروائی کرکے چار جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتارکرلیا۔ ملزمان پولیس کی وردی پہن کر شہریوں کی چیکنگ کے بہانے لوٹ مار کررہے تھے۔
دوسری جانب شہرقائد کے علاقے گلبرگ سے پولیس نے ایک اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ادھر کراچی کے علاقے ملیر میں پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سےاسلحہ اورمسروقہ موبائل فون برآمد کیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان قربانی کا جانور خریدنے کے لیے آنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔
تمیوریہ پولیس نے بھِی دو گٹکا فروشوں کو گرفتار کرکےتین من سے زائد گٹکا اور ماوا ضبط کرلیا جبکہ پولیس نےگلشن اقبال سے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے ان سے دو پستول اور مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔
کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں 4 ڈاکو ہلاک
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مقابلوں کے دوران چار ڈاکو ہلاک کردیے تھے جن سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا تھا۔