کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بہادرآباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شیشہ بار سے چار ملزمان گرفتارکرکے بیس حقے اور فلیورتحویل میں لے لیے۔
شہرقائد کے علاقے سچل میں پولیس سے مقابلے میں فائرنگ سے ڈاکوہلاک اور اس کا ساتھی فرار ہو گیا، ڈاکو سے لوٹا گیا سامان اور اسلحہ برآمد ہوا۔
سپرہائی وے پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار کرکے چھینے گئے موبائل فون اورمسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
رضویہ پولیس نے باپ کے مبینہ قاتل بیٹے کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا، ملزم نے جرم کا اقرار کرلیا۔ پولیس نے مقتول کے بڑے بیٹے کی مدعیت میں قتل کا درج کرلیا۔
گلبرگ پولیس نے تین ملزمان گرفتار کرلیے جن میں دو ڈاکواورایک موٹر سائیکل لفٹر شامل ہے، ملزمان سے دو پستول چھینا گیا سامان اورموٹرسائیکل برآمد کرلی۔
کھارادر تھانے کی حدود میں پولیس نے اسٹریٹ کریمنل کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ ڈاکس پولیس نے کارروائی کرکے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے چرس اور نقدی برآمد کرلی۔
ادھر اقبال مارکیٹ کے قریب پولیس نے آپریشن کے دوران دو ملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزمان سےغیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد ہوا۔