کراچی: شہر قائد میں شارع فیصل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پولیس نے کارروائی کے دوران 2 ملزمان سیف عرف ساجد کالا اور نیاز عرف نیازو کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 5 چھینے گئے موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 17 سے زائد مقدمات درج ہیں۔
ایس ایس پی اظفرمہیسرنے بتایا کہ ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی، قتل اوراغوا کی وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔
کراچی پولیس کی کارروائی‘ کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت گرد گرفتار
واضح رہے گزشتہ سال 21 دسمبر کو کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
دہشت گردوں میں رحمت علی عرف قاری صاحب اور صابر شاہ عرف ملا شامل تھے، دہشت گرد رحمت کا تعلق ملا فضل اللہ جاوید سواتی گروپ سے تھا۔