تازہ ترین

کراچی : پولیس افسر و اہلکار کی شہادت میں ملوث انتہائی مطلوب 2 ملزمان گرفتار

کراچی : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس افسر و اہلکار کی شہادت میں ملوث انتہائی مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلال کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کی اور انتہائی مطلوب 2 ملزمان گرفتارکرلئے۔

ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے کہا کہ ملزمان پولیس افسر و اہلکار کی شہادت میں ملوث ہیں، ملزم کا تعلق بین الصوبائی شاہد برگر گروہ سے ہے۔

معروف عثمان نے بتایا کہ ملزمان سے ایک ایس ایم جی رائفل، 2 پستول اور شہریوں سے چھینے گئے 30سے زائد موبائل فونز بھی برآمد کئے۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں فیصل عرف چکنا اوراحسان عرف ببلو شامل ہیں ، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام نے کہا ملزمان 2013 میں لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی، مقابلے کے دوران ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی،،فائرنگ سے سب انسپکٹر نظام دین کھرل شہید ہوگئے تھے۔

معروف عثمان کا کہنا تھا کہ آٹھ ماہ قبل لانڈھی میں دکان پر لوٹ مار کر رہے تھے، اطلاع ملنے پر مارکیٹ میں موجود اہلکار حمزہ پہنچ گیا، مقابلے کے دوران ملزمان نے پولیس اہلکار حمزہ کوشہید کردیا۔

ملزمان کئی ضلوں کے بنگلوں میں لوٹ مار کرچکے ہیں، ملزمان سفید اور گرے کرولا کار میں وارداتوں کیلئے نکلتے تھے اور واردات کے بعد ملزمان پنجاب فرار ہوجاتے تھے، گرفتار ملزمان کا ساتھی شیراز سی ٹی ڈی کے ہاتھ گرفتار ہوچکا ہے۔

Comments