بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

کراچی پولیس کی کارروائی، ٹیکنالوجی کی مدد سے انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

 کراچی پولیس نے ٹیکنالوجی کی مدد سے انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں پولیس نے ٹیکنالوجی کے ذریعے موٹر سائیکل لفٹر گینگ ٹریپ کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اشرف اور کامران شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹریپ کرنے کے لیے ایک موٹر سائیکل میں ٹریکر لگایا گیا تھا۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ملزمان نے جیسے ہی موٹر سائیکل چوری کی پولیس نے تعاقب کرکے دونوں کو پکڑ لیا، ملزمان سے اسلحہ اور دو چوری کی گئی موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس کی کارروائی ، قبر میں چھپایہ گیا بارودی مواد اور اسلحے کا ذخیرہ برآمد

ایس پی کلفٹن توحید میمن کا کہنا ہے کہ دونوں موٹر سائیکلیں ڈیفنس اور فیروز آباد کے علاقوں سے چھینی گئی تھیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کورنگی زمان ٹاؤن پولیس نے انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چکرا گوٹھ  نورانی قبرستان میں قبر میں چھپایہ گیا بارودی مواد اور اسلحہ ذخیرہ برآمد کیا تھا۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ اسلحہ،دھماکا خیزموادممکنہ طورپر دہشت گردی کیلئےچھپایاگیاتھا ، برآمدذخیرے میں3ہینڈگرنیڈ،2بارہ بورریپیٹرگن شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں