تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کراچی، پولیس کارروائی، ضبط شدہ شراب کی چوری میں ملوث کسٹمز ملازم سمیت 2 افراد گرفتار

کراچی، پولیس کارروائی، ضبط شدہ شراب کی چوری میں ملوث کسٹمز ملازم سمیت 2 افراد گرفتار

کراچی: شہر قائد کے علاقے شیرشاہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب چوری میں ملوث کسٹمز ملازم سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شیرشاہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شراب چوری میں ملوث کسٹمز ملازم سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا، گرفتار کسٹم ملازم نے دوران تفتیش حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان کے مطابق کسٹم ویئر ہاؤس کے 7 ملازم کئی سال تک شراب چوری کرتے رہے، چوری کی گئی شراب ماہانہ لاکھوں روپے میں فروخت کی جاتی تھی۔

ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ شراب سپلائی کے لیے یونس کو عارضی طور پر ایک رکشہ دیا جاتا تھا، گرفتار ملزمان میں سرغنہ یونس، ساتھی خالد شامل تھے۔

شوکت کھٹیان کے مطابق ماسٹر مائنڈ یونس کسٹمز ویئر ہاؤس میں بطور چوکیدار ملازمت کرتا ہے، ملزم کو 83 غیرملکی شراب کی بوتلوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس ایس ویسٹ کا کہنا ہے کہ یونس سمیت کسٹمز کے 7 ملازمین شراب چوری میں ملوث ہیں، یونس کے ہمراہ گرفتار ملزم خالد ڈیفنس، کلفٹن میں شراب کا بروکر ہے۔

شوکت کھٹیان کا کہنا ہے کہ شراب بروکر خالد کسٹمز کے سرکاری فلیٹ میں ہی رہتا ہے، کسٹم ملازمین میں مومن خان، شیر ولی، غلام حبیب، سہیل، فیصل شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مرکزی ملزم یونس کے مطابق 2 سال سے زائد عرصے سے یہ کام کررہا تھا، ملزم یونس کو یاد نہیں کہ وہ آج تک کتنی شراب فروخت کرچکا ہے، گرفتار ملزمان کے دیگر 6 ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -