اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

کراچی میں غیرت کے نام پر پسند کی شادی کرنے والے نو بیاہتا جوڑے کو قتل کرنے والا کون نکلا ؟ ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : غیرت کے نام پر پسند کی شادی کرنے والے نو بیاہتا جوڑے کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم ساجد مقتولہ کا سگا بھائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی ملیر سعود آباد پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے غیرت کے نام پر پسند کی شادی کرنے والے نو بیاہتا جوڑے کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو واردات کے محض 15 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم ساجد مقتولہ کا سگا بھائی ہے، جس نے گزشتہ روز ملیر سعود آباد میں اپنی بہن اور بہنوئی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

ملزم نے پولیس کو دیے گئے اپنے ابتدائی اعترافی بیان میں انتہائی سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی بہن کی منگنی پہلے ‘گوپانگ’ نامی شخص سے ساڑھے تین لاکھ روپے میں طے ہوئی تھی۔ تاہم، بہن نے اپنی پسند سے دوسری جگہ شادی کر لی، جس کے بعد گوپانگ نے اپنے دیے گئے پیسے واپس کرنے کا تقاضا شروع کر دیا۔

ملزم ساجد کا کہنا ہے کہ عید کے بعد گوپانگ کی شادی ہونی تھی اور پیسہ واپس نہ ملنے پر گوپانگ کی طرف سے شرط رکھی گئی کہ وہ اپنی بہن کو قتل کرے، بصورتِ دیگر رقم لوٹائے۔ گوپانگ کے شدید دباؤ کی وجہ سے اس نے یہ ہولناک قدم اٹھایا۔

پولیس کا کہنا تھاکہ مقتول جوڑے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کار میں عدالت سے حیدرآباد جا رہے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں کار پر فائرنگ کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، جس میں ڈرائیور اور اس کے ساتھ موجود ایک اور شخص کو جان بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔

پولیس کے مطابق قتل کے وقت موٹر سائیکل چلانے والا شخص گوپانگ ہی تھا جو اس وقت فرار ہے، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں