منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

کراچی میں ویڈ اور کوکین کے بڑے ڈیلر اور سپلائر رنگے ہاتھوں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ویڈ اور کوکین کے بڑے ڈیلر اور سپلائر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ، نعمان سپرہائی وے پر سوسائٹی سے منشیات کانیٹ ورک چلاتا ہے۔

کراچی کی بلوچ کالونی میں سی آئی اے ایس آئی یو نے کارروائی کے دوران ویڈ اور کوکین کے بڑے ڈیلر اور سپلائر رینگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر عمران نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں نعمان عرف "ناٹوا” اور آصف شامل ہیں۔

پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 5 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی، جبکہ رائفل، ایس ایم جی اور نائن ایم ایم پستول بھی ضبط کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نعمان ناٹوا لوکل اور بین الاقوامی منشیات کا بڑا ڈیلر ہے اور سپرہائی وے پر سوسائٹی کے ذریعے منشیات کا نیٹ ورک چلاتا ہے، جبکہ آصف منشیات کا بڑا سپلائر ہے اور ساؤتھ کی مقامی عدالت میں سرکاری ملازمت بھی کرتا ہے۔

ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق نعمان آصف سے مال خریدنے کے لیے بلوچ کالونی پہنچا تھا، اور چھاپے کے وقت دونوں گاڑی میں موجود تھے۔

ڈاکٹر عمران نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایس آئی یو منتقل کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں