منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

نیو کراچی، 10 سال کی عمر سے وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیو کراچی سے 10 سال کی عمر سے وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، تھانہ مومن آباد کی حدود میں قتل کا معمہ 72 گھنٹے میں حل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 10 سال کی عمر سے وارداتیں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم 10 بار موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں جیل جاچکا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزم 100 سے زائد وارداتیں کرچکا ہے، ملزم عمران عرف بٹن حب میں موٹر سائیکل بیچا کرتا تھا، ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے خواتین کو موٹر سائیکلوں پر بٹھاتا تھا۔

دوسری جانب تھانہ مومن آباد کی حدود میں قتل کا معمہ 72 گھنٹے میں حل کرلیا گیا، شیرزمان کو اسی کی بیوی نے ساتھی کی مدد سے قتل کیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس کی بڑی کارروائی: داعش کے 5 دہشت گرد گرفتار

ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر شیر زمان کو قتل کیا تھا، ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔

ادھر گلشن اقبال بلاک 10 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تیسر ٹاؤن میں کمپاؤنڈ سے کالعدم تنظیم کے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

گرفتار ملزمان میں عبداللہ عرف حمزہ، وقار، وسیم، نوید، وقار اور مدثر شامل تھے، گرفتار ملزمان سے دستی بم، اسلحہ، درجنوں گولیاں اور زیرِ استعمال لیپ ٹاپ برآمدکیا گیا تھا۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں