تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کراچی:‌ ای میل کے ذریعے دس کروڑ روپےمانگنے والا مطلوب بھتہ خور گرفتار

کراچی: سندھ پولیس نے شہر قائد میں کارروائی کر کے ای میل کے ذریعے دس کروڑ روپے بھتہ مانگنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے میمن  گوٹھ میں کارروائی کر کے مطلوب بھتہ خور کو گرفتار کیا، جس نے مبینہ طور پر ملزم سے ای میل پر کروڑوں روپے بھتے کا مطالبہ کیا تھا۔

متاثرہ تاجر نے ای میلز موصول ہونے کے بعد پولیس کو شکایت درج کرائی، جس کے بعد مقدمے کا اندراج کر کے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ تاجر نے بتایا تھا کہ اُس سے ملزم نے ای میل کے ذریعے دس کروڑ روپے بھتہ طلب کیا اور رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

مزید پڑھیں: زخمی ڈکیت کے جسم سے گولی نکالنے کی کوشش کرنے والا اتائی بڑی مشکل میں پڑ گیا

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت گل زمان عرف عجوبہ خان کے نام سے ہوئی، جس نے تاجر کو تین ای میلز بھیجیں ۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے تاجر کو پہلی ای میل 8 مئی، دوسری 15 مئی اور تیسری 18 مئی کو بھیجی تھی۔ تاجر نے تینوں ای میلز کے پرنٹ آؤٹ بھی پولیس کو فراہم کیے تھے۔

Comments

- Advertisement -