کراچی: شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر نعمان حکیم کو گرفتار کرلیا، رینجرز نے مختلف علاقوں سے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق زمان ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر نعمان حکیم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نعمان حکیم قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، ملزم نے کورنگی میں مذہبی جماعت کے کارکن کو قتل کرنے کا اعتراف کیا، گرفتار ملزم نے رواں سال دو افراد کی ٹارگٹ کلنگ بھی ہے۔
پولیس کے ساتھ ہی رینجرز کی بھی تابڑ توڑ کارروائیاں نیٹ کورنگی ،قائد آباد،لانڈھی اور مبینہ ٹاؤن میں کارروائیاں کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اور ایم کیوایم حقیقی کا بھتہ خور بھی شامل ہے۔
یاد رہے کہ آج ہی زمان ٹائون کے حدود میں موٹر سائیکلوں نے جے یو پی نورانی کے رہنما عقیل انجم کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم وہ محفوظ رہے ۔