کراچی :پولیس کی کارروائی میں مغوی بازیاب‘2اغواکارہلاک -
The news is by your side.

Advertisement

کراچی :پولیس کی کارروائی میں مغوی بازیاب‘2اغواکارہلاک

کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران دواغوار کار ہلاک جبکہ ایک ملزم کو مبینہ مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں ناردرن بائی پاس پر اغواکاروں کے خلاف سی پی ایل سی اور پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کےتبادلے میں دو اغواکار ہلاک جبکہ مغوی کو بازیاب کرالیا۔

پولیس حکام کےمطابق محمد فیصل کوخواجہ اجمیر نگری کےعلاقے سے پانچ جنوری کو اغوا کیا گیا تھا،ملزمان نے مغوی کی رہائی کےلیے اہل خانہ سے تین کرروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقےشاہ لطیف ٹاؤن میں بھی پولیس نےمبینہ مقابلہ کےبعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

ادھرشہرقائد کےعلاقے بلوچ کالونی ریلوے ٹریک کےقریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا،پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔

مزید پڑھیں:کراچی پولیس کی کارروائی،2ملزمان گرفتار

واضح رہےکہ گزشتہ ماہ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران قتل کی واردات میں ملوث ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں