site
stats
پاکستان

کراچی میں پولیس کا کاروائیاں، 17 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی: شہرقائد میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کےدوران سترہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گزری پی این ٹی کالونی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کرکے دس مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔

اس سے پہلے پاکستان بازارمیں پولیس نے مختلف مقامات پرچھاپے مارکرچھ افراد کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتارملزمان سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، دوسری جانب ملیر میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک ڈاکو کو گرفتارکرلیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرارہوگیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top